اُردو پوائنٹ پکوان

پستوں کا شربت


آدھ سیر پستے بہت بڑھیا قسم کے لیں اور ان کو پانی میں بھگو دیں تاکہ نرم ہو جائیں
اب پتلے سے چھلکے کو دھیان سے اچھی طرح اتار دیں
پھر گریوں کو سل بٹے سے اتنا باریک پیس لیں کہ کوئی گانٹھ نہ رہ جائے
یہ پسے ہوئے پستے ایک سیر گلاب کے عرق میں دس منٹ تک دھیمی آنچ پر پکاتے رہیں
اس کے بعد اس سارے سامان کو ایک صاف سے کپڑے میں سے چھان لیں تاکہ پہلے کی طرح اصلی ست ہو جائے
گلاب کے عرق میں چینی کو دس منٹ تک پکائیں
پھر اس میں باداموں کا تیار کیا ہوا ست ملالیں اور پندرہ منٹ تک پکاتے رہیں
کچھ دیر بعد آگ سے اتارلیں اور ٹھنڈا ہو جانے پر بوتلوں میں بھر دیں

ترکیب کا مکمل متن پڑھنے کیلئے یہاں پر کلک کیجئے
اُردو پوائنٹ پکوان کا مرکزی صفحہ