اُردو پوائنٹ پکوان

کارن چکن لگ پیس


مر غ کی ٹانگیں: 4 عدد،انڈے : 2 عدد،اجینو موٹو: ایک ٹی سپون،سفید مرچ : 1 ٹی سپون،سویاساس: 1/2 ٹی سپون، سوکھا پسا دھنیا : 1 ٹی سپون،سفید ثابت زیرہ : 1 ٹی سپون،کارن فلور:1 ٹی سپون ،وینگز : 1 ٹیبل سپون، نمک کارن آئل: حسب ضرورت، ترکیب: مرغ کی ٹانگوں کو کانٹے سے گود کر اس پر اجینوموٹو نمک سفید مرچ وینگز سویا ساس لیپ دیں اور آدھا گھنٹہ پڑا رہنے دیں۔ پھر انہیں اوون کی ٹرے میں تھوڑا سا کارن آئل لگا کر 150 آنچ پر پکنے دیں۔ جب گوشت گل جائے تو ٹرے باہر نکال لیں۔ اب انڈے توڑ کر ان میں کارن فلورسوکھا دھنیا اور سفید زیرہ ڈال کر خوب پھینٹیں اور مرغ کی ٹانگوں کو اس میں ڈبو کر کاران آئل میں تل لیں۔ کارن چکن لیگ پیس تیار ہیں۔ یہ شام کی چائے کے ساتھ بھی پیش کئے کاسکتے ہیں۔
ترکیب کا مکمل متن پڑھنے کیلئے یہاں پر کلک کیجئے
اُردو پوائنٹ پکوان کا مرکزی صفحہ