اُردو پوائنٹ پکوان

چکن پیلا


ایک فراینگ پین میں درمیانی آنچ پر تیل گرم کریں
اس میں چکن لیگ پیسز ڈال کر گولڈن براوٴن ہو جانے تک فرائی کرکے نکال کر پلیٹ میں رکھ لیں
اسی تیل میں جھینگے ڈال کر گولڈن براوٴن ہونے تک فرائی کریں
اس کے بعد اس میں پیاز اور لہسن ڈال کر 1 منٹ تک فرائی کریں
ہلدی پاوٴڈر اور چاول ڈال کر2 منٹ فرائی کریں
اس کے بعد اس میں سرخ شملہ مرچ، سیم کی پھلی اور پھول گوبھی ڈا ل کر حسب ذائقہ نمک اور سیاہ مرچ پاوٴڈر ڈالیں
مرغی کی یخنی شامل کر یں اور ایک بار ابالیں
اس کے بعد چاولوں کے اوپر فرائی کی ہوئی چکن لیگ پیسز رکھ دیں اور ڈھکن ڈھک کر دھیمی آنچ پر تقریباََ 15 منٹ تک پکائیں
مزیدار چکن پیلا تیار ہے
سرونگ ڈش میں نکال کر گرما گرم پیش کریں

ترکیب کا مکمل متن پڑھنے کیلئے یہاں پر کلک کیجئے
اُردو پوائنٹ پکوان کا مرکزی صفحہ