اُردو پوائنٹ پکوان

چکن لیگس اینڈ پوٹیٹو فرائی


اشیاء: چکن ڈرم اسٹکس 8عدد ہلدی پاؤڈر ایک چائے کا چمچہ ثابت لال مرچ 4-6عدد ادرک پیسٹ 1چائے کا چمچہ دھنیا پاؤڈر 1چائے کا چمچہ سیاہ مرچ پاؤڈر 1چائے کا چمچہ گرم مصالحہ پاؤڈر ایک چائے کا چمچہ لہسن کے جوے 4-5عدد لیموں کارس ایک کھانے کا چمچہ میدہ ایک کپ انڈا ایک عدد نمک حسب ذائقہ آلو (گول قتلے کاٹ لیں) دو عدد تیل (تلنے کے لئے) حسب ضرورت ترکیب: چکن ڈرم اسٹکس کو کانٹے سے گودھ کر ہلدی پاؤڈر، ادرک پیسٹ اور نمک لگا ئیں۔ کچھ دیر رکھیں لہسن اور ثابت لال مرچ کو گرائنڈ کر لیں اس میں دھنیا پاؤڈر، سیاہ مرچ پاؤڈر، گرم مصالحہ پاؤڈر، لیموں کا رس، میدہ ، انڈا اور نمک ڈال کر مکس کر یں۔ اس میں تھوڑا پانی ڈالیں اور گاڑھا آمیزہ تیار کرلیں۔ ڈرم اسٹکس کو اس آمیزے میں ڈبو کر گرم تیل میں ڈیپ فرائی کر لیں گولڈن براؤن کر لیں اور نکال کر پلیٹ میں رکھ لیں۔ اس کے بعد آمیزے میں آلو کے قتلے ڈپ کر کے گرم تیل میں درمیانی آنچ پر فرائی کر یں۔ مزیدار چکن لیگس اور پوٹیٹو فرائی تیار ہے۔
ترکیب کا مکمل متن پڑھنے کیلئے یہاں پر کلک کیجئے
اُردو پوائنٹ پکوان کا مرکزی صفحہ