اُردو پوائنٹ پکوان

شر بت عشبہ


اشیاء: عشبہ تین تو لے چینی (دانے دار) تین پاؤ برگ شا ہترہ نوماشے منڈی بوٹی نوماشے بلی لوٹن نوماشے پانی دو کلو برت گاؤز بان نو ماشے تخم کا سنی نو ماشے برادہ صندل نوماشے ترکیب: سب سے پہلے ایک دیگچی میں دو کلو پانی ڈال لیا جائے ۔ چینی کے علاوہ مزکورہ بالا تمام ا شیاء اور بوٹیاں وغیرہ اس میں بھگو دی جائیں اور دو دن تک اسے پڑا رہنے دیں۔ دو دن گزرنے کے بعد اس دیگچی کو چولہے پر چڑھا دیں اور پکنے دیں اور جب پانی پک پک کر تین پاؤ کے قریب رہ جائے تو نیچے اتار کر کپڑے میں اس پانی کو چھان لیا جائے اور اس میں چینی کو اچھی طرح سے ملا کر دو بارہ چولہے پر چڑھا دیا جائے ۔ جب قوام اچھی طرح سے تیار ہو جائے تو نیچے اتار لیں اور ٹھنڈا ہونے پر صاف اور خشک بوتلوں میں اسے بھر لیا جائے ۔ یہ شربت خون صاف کرنے کیلئے بہترین دوا کا کام کر تا ہے۔ خارش خشک و تر کو دور کرنے کے لئے بھی نہایت مفید ترین ثابت ہو تا ہے۔
ترکیب کا مکمل متن پڑھنے کیلئے یہاں پر کلک کیجئے
اُردو پوائنٹ پکوان کا مرکزی صفحہ