اُردو پوائنٹ پکوان

شر بت بنفشہ


اشیاء: گل بنفشہ ایک چھٹانک چینی تین پاؤ پانی تین پاؤ ترکیب: گل بنفشہ کر چن کر تین پاؤ پانی میں بھگو کر آگ پر چڑھا دیا جائے اورپکنے دیں۔ جب پانی آدھارہ جائے تو نیچے اتار لیں اور کسی کپڑے میں چھان کر اس میں چینی اچھی طرح سے حل کر لیں۔ چینی جب اچھی طرح سے حل ہو جائے تو دیگچی کو دو بارہ چولہے پر چڑھا دیں اورپکنے کے لئے رکھ دیں۔ چینی کا قوام تیار ہو جائے تو اتار لیں اور صاف و خشک بوتل میں محفوظ کر لیا جائے۔ یہ بہت ہی فائدہ مند شر بت ہے اور اسے گھر میں ضرور رکھنا چاہئے۔ یہ شر بت بخار، کھانسی، نزلہ آنکھ کے درد اور کان کے درد کے لئے بہترین ہے۔ یہ قبض کو دور کر تا ہے۔ نمونئیے کے مریض کو شر بت نیلو فر اور شر بت بنفشہ ملا کر پکانے سے بہت جلد آرام آجاتا ہے۔
ترکیب کا مکمل متن پڑھنے کیلئے یہاں پر کلک کیجئے
اُردو پوائنٹ پکوان کا مرکزی صفحہ