اُردو پوائنٹ پکوان

مالٹے کا اسکوائش


اشیاء: مالٹے رس دار 15عدد کھانے والا زرد رنگ دو رتی پوٹاشیم میٹابائی سلفائٹ آدھ گرام چینی آدھ کلو پانی ایک چھٹانک سائٹرک ایسڈ آدھ اونس ترکیب: مالٹوں کو دھو کر ان کا چھلکا اتار کر رس نکالنے والی مشین سے ان کا رس نکال لیں اور کپڑے میں چھان لیں۔ یہ رس تین پاؤ کے قریب ہونا چاہیے۔ اس رس میں چینی کو خوب اچھی طرح حل کر لیں۔ اب اس رس میں سائٹرک ایسڈ ڈال کر اچھی طرح چمچے سے ملائیں۔ ایک چھٹانک پانی میں زرد رنگ گھول کر کپڑے میں چھان لیں اور اس میں پوٹاشیم مٹیابائی سلفائٹ ملا لیں اور یہ رنگ بھی مالٹے کے رس میں اچھی طرح ملا لیں۔ اب یہ رس بوتلوں میں بھر لیں اور ایک کھلے منہ کے دیگچے میں یہ بھری ہوئی بوتلیں رکھ کر اس میں اتنا پانی ڈال دیں کہ آدھی بوتل ڈوب جائے۔ اب اس دیگچے کو چولہے پر چڑھا دیں اور ہلکی آنچ پر پکنے دیں۔ چند منٹ پکانے کے بعد اتار لیں اور اسی طرح پڑا رہنے دیں۔ پانی ٹھنڈا ہوجائے تو بوتلیں نکال لیں۔ عمدہ اسکوائش تیار ہے۔
ترکیب کا مکمل متن پڑھنے کیلئے یہاں پر کلک کیجئے
اُردو پوائنٹ پکوان کا مرکزی صفحہ