اُردو پوائنٹ پکوان

لیمن آئس


اشیاء: پانی چار کپ چینی دو کپ کسا ہوا لیموں کا چھلکا دو ٹی سپون لیمن جوس ایک کپ ترکیب: درمیانے سائز کے سوس پین میں چینی اور لیموں کا چھلکا ملائیں ۔ درمیانہ درجہ کی آنچ پر پکائیں یہاں تک کہ چینی گھل جائے اور آمیزہ ابلنے لگے۔ بغیر چمچہ چلائے پانچ منٹ پکائیں۔ درمیانہ سائز کے پیالے پر چھلنی رکھ کر سیرپ انڈیلیں کہ لیموں کا چھلکا اتر جائے۔ کمرے کے درجہ حرارت پر ٹھنڈا کر لیں۔ اس میں لیمن جوس ڈال دیں۔ آئس کریم کنستر میں ڈال کر اسے جما لیں۔
ترکیب کا مکمل متن پڑھنے کیلئے یہاں پر کلک کیجئے
اُردو پوائنٹ پکوان کا مرکزی صفحہ