اُردو پوائنٹ پکوان

بارلے واٹر


اشیاء: جو ایک چھٹانک لیموں کا رس حسب پسند مصری حسب پسند ترکیب: جو اگر ولائتی مل جائے تو زیادہ بہتر ہوتے ہیں ۔ نیز جو چھلکا اتار ے ہوئے ہونے چاہئیں ۔ سب سے پہلے جو چن کر اچھی طرح سے دھو لیں ۔ پھر دس چھٹانک پانی ڈال کر دیگچی چولہے پر چڑھا دیں اور بہت ہلکی آنچ پر پکنے دیں۔ آگ تیز نہیں ہونی چاہئے۔ پون گھنٹے تک پکانے کے بعد نیچے اتار لیں اور ٹھنڈا ہونے دیں۔ اس کے بعد ململ کے کپڑے میں چھان لیں اور استعمال میں لائیں ۔ آپ اس پانی میں لیموں کا رس اور مصری پیس کر حسب پسند ملا سکتے ہیں ۔ بارلے واٹر کو آش جو بھی کہا جاتا ہے اور یہ آش جو حرارت و تشنگی کے لئے بہت مفید ثابت ہو تا ہے۔ اس سے سوزش ،گلو سینہ، اسہال، پیچش اور بخار کو آرام آجاتا ہے۔
ترکیب کا مکمل متن پڑھنے کیلئے یہاں پر کلک کیجئے
اُردو پوائنٹ پکوان کا مرکزی صفحہ