اُردو پوائنٹ پکوان

خستہ ڈونٹ


میدہ نمک بیکنگ پاؤڈر اور سوڈا سب ملا کر تین مرتبہ چھان لیں
انڈے پھینٹ کر اس میں چینی اور گھی ڈال کر پھینٹیں
اب دہی اس میں ملالیں اور نرم ہاتھوں سے میدہ ڈال کر ملائیں
بیس منٹ کے لیے رکھ دیں
اس کے بعد 1/4 موٹا آٹا بیل کر ڈونٹ والے سانچے سے کاٹ لیں
اگر یہ نہیں تو کسی گلاس سے کاٹ کر درمیان میں سے کسی بوتل کے ڈھکن سے کاٹ لیں
اس طرح یہ گول چھلے کاٹ کر بڑے فرائی پین یا چوڑے پیندے والی کڑاہی میں گھی گرم کرکے تل لیں
آنچ درمیانی ہو اور ایک وقت میں زیادہ نہ تلیں ورنہ ٹوٹ جائیں گے
تل کر چھلنی میں ڈالتے جائیں
جب گھی نچڑ جائے تو کاغذ کے بڑے لفافے میں تھوڑی سی آئیسنگ شوگر یا بہت باریک پسی ہوئی عام چینی ڈال کر اس میں تلے ہوئے ڈونٹ ڈال کر ہلائیں
چینی کی ایک ہلکی سی تہہ ان پر جم جائے گی
چینی چڑھائے بغیر بھی بہت مزیدار رہتے ہیں
بچوں کو سکول کے لیے دے سکتے ہیں

ترکیب کا مکمل متن پڑھنے کیلئے یہاں پر کلک کیجئے
اُردو پوائنٹ پکوان کا مرکزی صفحہ