اُردو پوائنٹ پکوان

ڈونٹ


اجزاء: گندم کا آٹا (چھان لیں) ڈھائی پیالی انڈے (پھینٹ لیں ) دو عدد پسی ہوئی چینی دو کھانے کے چمچ دار چینی (پسی ہوئی یک چائے کا چمچ خمیر ایک چائے کا چمچ سٹرابیری جیم حسب ضرورت آئسنگ شوگر سجاوٹ کے لئے: مکھن دو کھانے کے چمچ گھی حسب ضرورت دودھ تین چوتھائی کپ ترکیب: آٹا اور دار چینی مکس کر یں۔ آٹے میں انڈے، چینی، مکھن، خمیر اور دودھ ڈال کر اچھی طرح مکس کر یں۔ آٹا بنا کر اس کو اچھی طرح گوندھ لیں۔ پھر ڈھک کر ایک گھنٹہ کے لئے رکھ دیں۔ آٹے کے پیڑے بنا لیں اور انکو ڈونٹ کی شکل دیں۔ انگلیوں کی مدد سے ہر پیڑے میں سوراخ کر یں۔ تیل گرم کر یں اور ڈونٹ تل کر سنہری کر لیں۔ ڈونٹ پلیٹ میں نکال کر پسی ہوئی چینی چھڑکیں اور سوراخ کے اندر جیم بھر لیں۔
ترکیب کا مکمل متن پڑھنے کیلئے یہاں پر کلک کیجئے
اُردو پوائنٹ پکوان کا مرکزی صفحہ