اُردو پوائنٹ پکوان

قیمے کی ڈبل روٹی


قیمے کو ایک بڑے پیالے میں ڈالیں
اگر قیمہ باریک نہیں تو سل پر یابلنڈر میں پیس لیں
دوسرے پیالے میں ڈبل روٹی کا چورا، پیاز، سیاپ مرچ، ٹماٹروں کی پیسٹ، نمک اور دودھ ڈالیں
ہلکے ہاتھ سے یہ تمام چیزیں ملائیں
پھر انڈا پھینٹ کر اور پودینہ بھی ملائیں
قیمے کو سخت ہاتھ سے نہیں گوندھنا
صرف اتنا گوندھنا ہے کہ تمام چیزیں برابر مل جائیں
اب یہ قیمہ ڈبل روٹی والے بڑے سانچے میں ڈبل روٹی کی شکل میں بنا کر رکھ دیں
اب یہ سانچا اوون میں درمیانے تاؤ میں رکھ کر بیک کریں
اگر ڈبل روٹی والا سانچا نہ ہوتو ایک انچ گہری ٹرے میں گول پیڑے کی شکل میں رکھ کر پکا لیں
اوون کا تاؤ 350 F ہونا چاہیے
یہ لوف ایک گھنٹے میں تیار ہوگا
نوٹ:
اگر چاہیں تو اس لوف کے تیار ہونے پر تھوڑا کرافٹ چیز اور ٹماٹر کے قتلے کاٹ کر اوپر پھیلا دیں اور تھوڑی دیر مزید بیک کرلیں
پنیر پگھل کر پھیل جائے تو اوون سے نکال لیں
ٹھنڈا ہونے پر ہی کاٹیں (ضروری ہے) اور تیز چھری استعمال کریں

ترکیب کا مکمل متن پڑھنے کیلئے یہاں پر کلک کیجئے
اُردو پوائنٹ پکوان کا مرکزی صفحہ