اُردو پوائنٹ پکوان

ڈبل روٹی کے سینڈوچ


اجزاء: ڈبل روٹی کے سلائس 8عدد آلو ابال کر میش کئے ہوئے ایک پیالی پیاز(بارے کاٹ لیں ) آدھی پیالی سبز مرچیں (باریک کاٹ لیں ) چار عدد سبز دھنیا (باریک کٹا ہوا) ایک کھانے کا چمچ دہی (پھینٹ لیں) چوتھائی پیالی گھی 8چائے کا چمچ چینی اور نمک ضرورت کے مطابق ترکیب: سوس پین میں گھی گرم کر یں۔ پیاز اور مرچیں ڈال کر پکائیں یہاں تک کہ پیازوں کا رنگ تبدیل ہو جائے ۔ آلو ، نمک اور چینی ڈال کر دو منٹ پکا کر ٹھنڈا کر لیں۔ دہی اور سبز دھنیا آمیزے میں شامل کر دیں۔ ڈبل روٹی کے 2سلائس لیں اور درمیان میں تھوڑا سا آمیزہ ڈالیں۔ دوسرا سلائس رکھ کر دبا دیں۔ فرائنگ پین میں تھوڑا سا گھی ڈال کر سلائس تل لیں۔ تمام سینڈوچز اسی طرح تیار کر یں اورکیچپ کے ساتھ سرو کر یں۔
ترکیب کا مکمل متن پڑھنے کیلئے یہاں پر کلک کیجئے
اُردو پوائنٹ پکوان کا مرکزی صفحہ