اُردو پوائنٹ پکوان

ڈبل فرائیڈ فش


اجزا: مچھلی ایک کلو گرام گن پاؤڈر سوس نصف کپ گھی حسب ضرورت لیمن کے چھلکے ایک بڑا چمچ ہر اپیاز 200 گرام لہسن 25گرام اجینو موتو ایک چمچہ مرچیں ایک چمچہ ترکیب: مچھلی صاف کر کے اس کے حسب منشا ٹکڑے کر لیں۔لہسن باریک پیس لیں۔ ہر اپیاز چھوٹے چھوٹے ٹکڑوں میں کاٹ لیں۔ اس کے بعدا یک بڑے برتن میں پانی ڈال کر اچھی طرح گرم کریں جب پانی ابلنے لگے تو اس میں مچھلی کے ٹکڑے ڈال کر دو منٹ تک ڈالے رکھیں ۔پھر باہر نکال کر خشک ہونے کے لئے رکھ لیں۔اب ایک برتن میں گھی ڈا ل کر اس میں مچھلی کا گوشت ڈال کر درمیانی آنچ پر کفیگر کے ساتھ کچو کے لگاتے ہوئے پکائیں ۔گوشت برتن کے اندر مزید چھوٹے چھوٹے ٹکڑوں میں تقسیم ہو جائے ۔ پھر اس میں پسا ہو الہسن، پیاز، اجینو موتو ،مرچیں اور لیموں کے چھلکے شامل کریں۔ تین منٹ کے بعد اس میں گن پاؤڈر سوس ڈالیں اورکفیگر کے ساتھ مکس کرتے ہوئے دو منٹ تک برتن کو چولحے پر ہی رہنے دیں۔ اس کے بعد نیچے اتار یں اور ایک ڈش میں نکال کر گرم گرم پیش کریں۔
ترکیب کا مکمل متن پڑھنے کیلئے یہاں پر کلک کیجئے
اُردو پوائنٹ پکوان کا مرکزی صفحہ