اُردو پوائنٹ پکوان

لوکی کارائتہ


اشیاء: لوکی ایک پاؤ دہی آدھا کلو گرام زیرہ سفید ڈیڑھ ٹی سپون سبز مرچ دو عدد نمک ایک ٹی سپون سرخ مرچ آدھا ٹی سپون سبز دھنیا نصف پوتھی پودینہ چند پتے ترکیب: سب سے پہلے لوکی چھیل کر انہیں اچھی طرح سے کدو کش کر لیا جائے اور پھر اس میں تھوڑاسا پانی ڈال کر ابلنے کے لئے رکھ دیں۔پانی اس قدر ہو کہ لوکی اچھی طرح گل جائے اور پانی بھی خشک ہو جانا چاہیے ۔ اس کے بعد ہی اچھی طرح سے پھینٹ لیں اور اس میں نمک سرخ مرچ اور لوکی شامل کر لیا جائے۔ سفید زیرہ بھون کر سبز مر چ پودینہ اور سبز دھنیا کے ساتھ سل پر پیس لیں اور یہ تمام اشیاء بھی دہی میں ملا لی جائیں ۔ اس کے بعد تمام اشیاء کو دہی میں اچھی طرح سے پھینٹ لیا جائے ۔ لوکی کا عمدہ اور خوش ذائقہ رائتہ تیا رہے۔ہر قسم کی ڈشوں کے ساتھ مزے مزے سے تناول فرمائیں۔
ترکیب کا مکمل متن پڑھنے کیلئے یہاں پر کلک کیجئے
اُردو پوائنٹ پکوان کا مرکزی صفحہ