اُردو پوائنٹ پکوان

چکن پریما ویرا


چکن بریسٹ کو صاف دھو کر ان کے درمیان سے دوحصّے کر لیں اور ان میں گہری کٹ لگا لیں ۔
پھر اسے نمک، لہسن ،کالی مرچ ،لال مرچ ،سرکہ ،سویا ساس اور ایک کھانے کے چمچ کوکنگ آئل کے ساتھ میرینیٹ کرکے رکھ دیں ۔پیاز،شملہ مرچ اور ٹماٹر کے قتلے کاٹ لیں اور چکن کے کٹس میں لگا دیں ۔
گرل پین کو گرم کرکے اس پر ایک سے دو کھانے کے چمچ کوکنگ آئل ڈالیں اور چکن کو تیز آنچ پر تین سے چار منٹ گرل کرلیں ۔
پھر اسے پہلے سے گرم کئے ہوئے اوون میں اوپر کا گرم جلا کر دس سے بارہ منٹ کے لئےC ْ 150پر رکھ دیں ۔
اور نج کاٹج چیز بنانے کے لئے ایک لیٹر دودھ کو ابالنے رکھیں اور ابال آنے پر اس میں ایک پیالی کھٹے کینو کارس ڈال کر تیز آنچ پر پکائیں ،جب دودھ کا پانی علیحدہ ہو جائے تو اس میں دو پیالی یخ ٹھنڈا پانی ڈال کر رکھیں اور ململ کے کپڑے میں چھان لیں ۔پھر اس میں نمک اور کٹی ہوئی کالی مرچ شامل کرکے اچھی طرح ملا کر فریج میں رکھ دیں ۔

ترکیب کا مکمل متن پڑھنے کیلئے یہاں پر کلک کیجئے
اُردو پوائنٹ پکوان کا مرکزی صفحہ