اُردو پوائنٹ پکوان

برائونی


میدہ بیکنگ پاؤڈر نمک اور کوکو ملا کر تین مرتبہ چھان لیں
مکھن میں آہستہ آہستہ چینی ڈال کر پھینٹیں
پھر ایک ایک کر کے انڈے ڈالیں اور پھینٹیں
اب نرم ہاتھ سے میدہ اور کوکو وغیرہ ڈال کر ملائیں
اس کے بعد کاٹی ہوئی گریاں ملالیں
اس ماوے کو چپڑے ہوے سانچے میں جو 8/8 مربع اور دو انچ اونچا ہو ڈال کر برابر کرلیں
درمیانے تاؤ (350F) میں بیک کریں
بیس پچیس منٹ کے بعد ہاتھ لگا کر دیکھیں
اگر ماوا کچا اور نرم نہ محسوس ہو اور چاروں طرف سے سانچے کو چھوڑنے لگے تو اوون (OVEN) سے نکال لیں
دس منٹ کے بعد سانچے کے اندر ہی تیز صاف چھڑی سے مربع ٹکڑے کاٹ لیں
جونہی براونیز ٹھنڈی ہوجائیں کسی بند ڈبے میں رکھ لیں

ترکیب کا مکمل متن پڑھنے کیلئے یہاں پر کلک کیجئے
اُردو پوائنٹ پکوان کا مرکزی صفحہ