اُردو پوائنٹ پکوان

شوربے دار پسندے


اشیاء: گوشت آدھ کلو پو دینہ آدھی گٹھی دہی ایک پیالی ہرا دھنیا آدھی گٹھی گھی پون پیالی ہری مرچ چھ عدد پیاز آدھ پاؤ ناریل تین ٹی اسپون(پسا ہوا) خشخاش تین ٹی اسپون(پساہوا) تل تین ٹی اسپون(سفید) سرخ مرچ ڈیڑھ ٹی اسپون ادرک دو ٹی اسپون(پسا ہوا) لہسن دو ٹی اسپون(پسا ہوا) لیموں ایک عدد نمک حسب پسند ترکیب: گوشت کو دھو کر اس میں ادرک، لہسن اورمرچ، نمک لگا کر رکھ دیں ۔ باقی دوسرے مصالحے اور پیاز کو پیس کر دہی ڈال دیں۔ گھی ایک دیگچی میں خوب گرم کر کے گوشت اس میں ڈال دیں۔ پانچ منٹ بھوننے کے بعد اس میں دہی اور دوسرے مصالحے گوشت میں ڈال کر ایک پیالی کے برابر پانی میں ڈال کر دیگچی کو ڈھانپ دیں۔ جب پانی خشک ہونے لگے تو اس کو اچھی طرح بھونلیں اور یہ خیال ضرور رکھیں کہ اس میں اس قدر پانی باقی رہے کہ اس میں شوربہ بھی رہے۔ اگر پانی خشک ہو گیا تو اس میں دوبارہ گرم پانی ڈال سکتے ہیں۔ اب باریک ہرا مصالحہ کاٹ کر ڈال دیں اور دم پر رکھ دیں۔
ترکیب کا مکمل متن پڑھنے کیلئے یہاں پر کلک کیجئے
اُردو پوائنٹ پکوان کا مرکزی صفحہ