اُردو پوائنٹ پکوان

سیخ کری ہانڈی مصالحہ


کباب بنانے کے لئے ایک پیالے میں قیمہ ادرک لہسن کا پیسٹ سرخ مرچیں، گرم مصالحہ اور دیگر تمام اجزاء آپس میں اچھی طرح مکس کر کے آدھے گھنٹے کے لئے رکھ دیں
قیمے کے سیخ کباب بنا کر انہیں گرل کرلیں یا 20 سے 25 منٹ تک اوون میں بیک کرلیں
گریوی بنانے کے لئے ایک پین میں مکھن گرم کرکے اس میں پیاز ادرک اور ٹماٹر سوتے کریں
پھر اس میں سرخ مرچ، نمک، گرم مصالحہ، دہی اور کوکونٹ ڈال کر اتنا بھونیں کہ مکھن مصالحہ سے الگ نظر آنے لگے
مصالحہ تیا رہوچکا اب اس میں سیخ کباب شامل کرنے کے بعد ہری مرچیں، ہرا دھنیا اور باریک کٹا ادرک ڈال کر دم پر رکھ دیں
پانچ منٹ تک ہلکی آنچ پر رکھنے کے بعد چو لھا بند کردیں
سیخ کری ہانڈی مصالحہ رمضان میں افطاری یا سحری کو پراٹھوں کے ساتھ سروکریں

ترکیب کا مکمل متن پڑھنے کیلئے یہاں پر کلک کیجئے
اُردو پوائنٹ پکوان کا مرکزی صفحہ