اُردو پوائنٹ پکوان

راجھستانی گوشت


اجزاء: ہڈیوں کے بغیر (بون لیس ) مٹن 100گرا کے لگ بھگ چھ پیس دہی کپ نمک ایک چائے کا چمچ تیل دو چائے کا چمچ (درج ذیل اشیاء باہم مکس کر کے گرائنڈ کر لیں) پیاز (بڑا) ایک عدد لہسن کی پوتھیاں چھ عدد ہری مرچیں دو عدد کا لی مرچ (پسی ہوئی) ایک چائے کا چمچ زیرہ ایک چائے کا چمچ خشخاش تین کھانے کے چمچ مغز دو کھانے کے چمچ ترکیب: چربی کو الگ کر کے مٹن چھوٹی چھوٹی کیوبز کی صورت میں کاٹ لیں۔ ایک سوس پین میں تیل گرم کر یں اور اس میں گرائنڈ کی ہوئی پیسٹ ڈال کر چمچ سے ہلاتے ہوئے ہلکی آنچ پر پانچ منٹ تک فرائی کر یں۔ پھر مٹن نمک اور ایک کپ پانی بھی ڈال دیں۔ ڈھکن دے کر ہلکی آنچ پر ہی اتنا پکائیں کہ گوشت گل جائے اور گریوی گاڑھی ہو جائے۔یہ ایک مقبول پارٹی ڈش ہے جسے ہم نے شوگر کے مریضوں کے لئے طریقے سے تیار کیا ہے۔
ترکیب کا مکمل متن پڑھنے کیلئے یہاں پر کلک کیجئے
اُردو پوائنٹ پکوان کا مرکزی صفحہ