اُردو پوائنٹ پکوان

پنجابی کٹاکٹ


اشیاء: دل، گردہ، پھیپھڑا، کلیجی کلو نمک حسب ذائقہ لال مرچ(کُٹی ہوئی) ایک کھانے کا چمچہ ادرک، لہسن پیسٹ ایک کھانے کا چمچہ ٹماٹر(چوپ کئے ہوئے) دو عدد دہی دو کھانے کے چمچے ادرک (باریک کٹی ہوئی) ایک کھانے کا چمچہ زیرہ ایک چائے کا چمچہ گرم مصالحہ پاؤڈر ایک چائے کا چمچہ دھنیا پاؤڈر چائے کا چمچہ ہرا دھنیا کپ ہری مرچیں(کاٹ لیں) چار عدد تیل ایک کپ ترکیب: فرائنگ پین میں تیل گرم کر کے اس میں زیرہ، ادرک، لہسن پیسٹ اور دہی ڈال کر بھونیں اس کے بعد کٹی لال مرچ، نمک، دل، گردہ، پھیپھڑا اور کلیجی وغیرہ ڈال دیں۔ 3منٹ کے لئے ڈھک دیں اب اس میں دھنیا پاؤڈر اور ٹماٹر ڈال کر اچھی طرح بھون کر ٹماٹر گلا لیں۔ اس کے بعد گرم مصالحہ پاؤڈر، ادرک ، ہری مرچیں اور ہرا دھنیا ڈال کر 2-3منٹ دم دیں۔ مزیدار پنجابی کٹا کٹ تیار ہے سرونگ ڈش میں نکال کر گرم گرم سرو کر یں۔
ترکیب کا مکمل متن پڑھنے کیلئے یہاں پر کلک کیجئے
اُردو پوائنٹ پکوان کا مرکزی صفحہ