اُردو پوائنٹ پکوان

نلگری قورمہ


اجزاء: بھیڑکا گوشت(بغیر ہڈی) ایک کلو ثابت زیرہ تین چائے کے چمچ خشخاش دو چائے کے چمچ تیل کپ لہسن پیسٹ (3/2)2کھانے کے چمچ چھوٹی الائچی 8عدد ثابت لال مرچ 20عدد نمک حسب ذائقہ ہرا دھنیا(چوپ کیا ہوا) چار چائے کے چمچ ثابت دھنیا 3/3-1کھانے کے چمچ سونف دو چائے کے چمچ دار چینی پانچ عدد ادرک پیسٹ (3/2)2کھانے کے چمچ لونگ 8عدد تیز پات ایک عدد پیاز کا پیسٹ ایک کپ تازہ ناریل (2/1)2چائے کے چمچ پو دینہ 4چائے کے چمچ ترکیب: لال مرچ، دھنیا، زیرہ، سونف، اور خشخاش کو ہلکا سا سینک کر 50سے60ملی لیٹر پانی کے ساتھ گرینڈ کر لیں۔ ایک پین میں تیل گرم کر یں۔ اس میں دار چینی، لونگ، الائچی ، اور تیز پات ڈال کر درمیانی آنچ پر کڑ کڑا لیں۔ اس میں پیاز، لہسن، اور ادرک پیسٹ ڈال کر 6سے 5منٹ تک پکائیں۔ ایک الگ پین میں دو کپ پانی گرم کر یں۔اس میں گوشت شامل کر کے ہلکا سا ابال لیں اور 10منٹ تک پکائیں۔ پہلے سے تیار شدہ مکسچرمیں گوشت اور نمک شامل کر کے درمیانی آنچ پر10سے15منٹ تک پکائیں۔ ایک کپ گرم پانی شامل کر کے ڈھک دیں اور ہلکی آنچ پر گوشت کے گلنے تک پکائیں۔ ناریل کو گرینڈ کر لیں اس میں 150ملی لیٹر گرم پانی شامل کر کے ململ کے کپڑے سے چھان لیں۔ لیمب میں کوکونٹ ملک شامل کر دیں۔ ڈھکن ہٹا کر 10منٹ تک پکائیں تاکہ گریوی گاڑھی ہو جائے۔ ہرا دھنیا اور پو دینہ چھڑک کر گرم گرم سرو کر یں۔
ترکیب کا مکمل متن پڑھنے کیلئے یہاں پر کلک کیجئے
اُردو پوائنٹ پکوان کا مرکزی صفحہ