اُردو پوائنٹ پکوان

مزے دار گاجر گوشت


اجزاء: گوشت تین پاؤ پیاز درمیانہ سائز کی چھ عدد گاجر چھ عدد ٹماٹر ایک پاؤ گھی ایک چھٹانک نمک حسب ذائقہ مرچ حسب ذائقہ ترکیب: ایک دیگچی میں گھی گرم کر یں اور گوشت کے ٹکڑے کو اس میں اچھی طرح تل لیں(یاد رہے کہ گوشت کی بوٹیاں نہیں کرنی ہیں بلکہ اس کا ایک ہی ٹکڑا رکھنا ہے)اب پیاز کتر لیں۔ گاجر کو چھیل کر اس کی ہڈیاں نکالے بغیر اس کے ایک ایک انچ لمبے گول ٹکڑے کاٹ لیں۔ ٹماٹر کو دھو کر اس کے بھی ٹکڑے کر لیں اور ان سب چیزوں کو گوشت کی دیگچی میں اس طرح رکھیں کہ یہ چیزیں گوشت میں رکھی جاہیں بلکہ دیگچی کے کناروں میں بھی رکھیں ۔ اب نمک اورمرچ بھی ڈال دیں۔ اس کے بعد اس میں گوشت کا سوپ شامل کر دیں اور دیگچی کو ڈھکن سے ڈھک کر اس کے کناروں کو آٹے کی مدد سے بند کر دیں۔ اب دیگچی کو چولہے پر چڑھا دیں اور مدھم آنچ پر تقریباً ڈھائی گھنٹے تک پکنے دیں۔ اس کے بعد ڈش میں ڈال کر گرم گرم شروع کر یں۔
ترکیب کا مکمل متن پڑھنے کیلئے یہاں پر کلک کیجئے
اُردو پوائنٹ پکوان کا مرکزی صفحہ