اُردو پوائنٹ پکوان

مغز مصالحہ


اشیاء: مغز 250گرام ہلدی پاؤڈر ایک چائے کا چمچہ نمک حسب ذائقہ پیاز(چوپ کر لیں) دو عدد ٹماٹر(چوپ کر لیں) دو عدد ادرک، لہسن پیسٹ دو چائے کے چمچے پودینہ ایک گٹھی(چوپ کر لیں) ہرا دھنیا ایک گٹھی(چوپ کر لیں) دہی ایک کپ کلونجی ایک چائے کا چمچہ لال مرچ پاؤڈر ایک چائے کا چمچہ ہری مرچیں دو عدد گھی ایک کپ گرم مصالحہ پاؤڈر ایک چائے کا چمچہ ثابت زیرہ ایک چائے کا چمچہ ترکیب: ایک پتیلی میں گھی ڈال کر گرم کر کے اس میں پیاز ڈال کر لائٹ براؤن کر لیں۔ اب اس میں ٹماٹر، کلونجی، ادرک، لہسن پیسٹ ڈال کر بھونیں۔ کچھ دیر بعد ہلدی پاؤڈر، نمک، لال مرچ پاؤڈر، گرم مصالحہ پاؤڈر اور ثابت زیرہ ڈال کر بھون لیں۔مغز کو ٹھنڈے پانی میں ڈال کر اس کی اوپر والی جھلی اتار لیں اورمکمل طور پر صاف کر کے ٹکڑے کر لیں۔ پتیلی میں دہی، پو دینہ، ہری مرچیں، ہرا دھنیا اور مغز ڈال کر پکائیں۔ ڈھک کر ہلکی آنچ پر اس وقت تک پکائیں کہ گھی مصالحے سے الگ ہو جائے۔ مزیدار مغز مصالحہ تیار ہے۔ تندوری روٹیوں یا نان کے ساتھ سرو کر یں۔
ترکیب کا مکمل متن پڑھنے کیلئے یہاں پر کلک کیجئے
اُردو پوائنٹ پکوان کا مرکزی صفحہ