اُردو پوائنٹ پکوان

مغز بیف


اجزاء: مغز 250گرام گوشت 250گرام سویا چٹنی 4چمچ مکھن 2چمچ سرکہ 4چمچ کارن فلور 1چمچ اجینوموتو چمچ سیاہ مرچ چمچ گن پاؤ ڈر ساس 4 چمچ پیاز 50گرام لہسن چار جوئے گھی حسب منشاء ترکیب: سب سے پہلے پیاز اور لہسن چھیل کر باریک ٹکڑوں میں کاٹیں گوشت صاف کر کے ڈیڑھ انچ سائز کے ٹکڑوں میں کاٹ کر پانی سے دھو کر رکھ لیں۔کارن فلور تھوڑے سے پانی میں گھول کر رکھ لیں۔ اس کے بعد گوشت کے ٹکڑوں میں پسی ہوئی سیاہ مرچیں کارن فلور اجینو موتو سویا چٹنی، سرکہ اور چینی ملا کر اچھی طرح مکس کریں اور آدھ گھنٹہ کے لئے رکھ دیں۔ اس دو ران ایک برتن میں پانی ڈال کر چولھے پر رکھیں اس میں مغز کو جوش دے کر پانی سے باہر نکال کر رکھ لیں۔ اب ایک دوسرے برتن میں گھی ڈال کر چولھے پر رکھیں۔ اس میں پیاز اور لہسن ڈال کر سرخ کریں۔ پھر اس میں گوشت ڈال کر پانچ منٹ تک درمیانی آنچ پر بھونیں ۔ اس کے ساتھ ہی ایک الگ برتن میں مکھن اور تھوڑا سا گھی ڈال کر گرم کریں۔ پھر اس میں گن پاؤڈر ساس ڈال کر مغز ڈالیں اور ہلکی آنچ پر چمچ پھیرتے ہوئے پکا ئیں ۔دو منٹ بعد اس برتن میں گوشت والا برتن الٹا دیں۔ تمام اجزا کو مکس کر تے ہوئے پانچ منٹ تک آنچ پر پکائیں ۔ پھر برتن کو چولحے سے نیچے اتار یں اور ڈش میں نکال کر دستر خوان کی زینت بنائیں۔
ترکیب کا مکمل متن پڑھنے کیلئے یہاں پر کلک کیجئے
اُردو پوائنٹ پکوان کا مرکزی صفحہ