اُردو پوائنٹ پکوان

لذت بخش پسندے


اشیاء: گوشت آدھ کلو سرکہ دوٹیبل اسپون دہی ایک پاؤ پیاز آدھ پاؤ نمک حسب پسند سرخ مرچ حسب پسند لہسن ایک چھوٹی پوتھی گھی تین چھٹانک ادرک آدھ چھٹانک لونگ چھ عدد دار چینی ایک بڑا ٹکڑا بڑی الائچی چار عدد ترکیب: دہی کو اچھی طرح پھینٹ لیا جائے۔ تمام مصالحوں کو باریک پیس کر دہی میں ملا لیں۔ گوشت کے پسندے اس میں ڈال کر اس کو کم از کم ایک گھنٹہ تک پڑا رہنے دیں۔ گوشت نرم ہونا چاہیے۔ اس کے بعد فرائی پین یا کسی کھلے منہ کی دیگچی میں کڑ کڑا کر اوپر پسندے ڈالتے جائیں۔ دہی کو ہلکی آنچ پر خشک کر لیں۔ جب دہی خشک ہو جائے اور پسندے سرخ ہو جائیں اور اچھی طرح گل جائیں تو انہیں اتار لیں۔ اگر گوشت سخت ہو تو تھوڑی دیر دم پر لگا دیں۔ ڈش میں ڈال کر اس کے اوپر ہرا دھنیا چھڑک دیا جائے۔ لیجئے!نہایت لذت بخش پسندے تیار ہیں۔
ترکیب کا مکمل متن پڑھنے کیلئے یہاں پر کلک کیجئے
اُردو پوائنٹ پکوان کا مرکزی صفحہ