اُردو پوائنٹ پکوان

قیمہ بین


اجزا: گوشت آدھ کلو چکن سٹاک 250 گرام پانی 150گرام ہری فراش بین مچھلیاں 500 گرام پیاز ایک عدد کترا ہوا کھانے کاتیل 5 چمچے انڈے 3 عدد سالٹ ایک چائے کا چمچہ کارن فلور 3 چمچے ترکیب: پھلیوں کو صا ف کر کے کتر لیں اور 5منٹ پانی میں ابال لیں ۔فرائی پین میں تیل اور نمک گرم کر کے اس میں قیمہ پیازڈال دیں۔ قیمہ پک جائے تو اس میں پھلیاں اور چکن سٹاک ملا دیں ۔ 5منٹ بعد پھینٹے ہوئے انڈے قیمہ پر چھڑ ک دیں۔ تھوڑا سا پانی لیکر اس میں کارن فلور کا آمیزہ بنائیں اور قیمہ اور انڈوں میں ڈال دیں۔ یہ سارا عمل ہلکی آنچ پر کرنا ہے ۔ آمیزے کو لگا تار ہلاتے رہیں ۔گاڑھا ہونے پر چولحے سے اتار لیں ڈش تیار ہے۔
ترکیب کا مکمل متن پڑھنے کیلئے یہاں پر کلک کیجئے
اُردو پوائنٹ پکوان کا مرکزی صفحہ