اُردو پوائنٹ پکوان

کلیجی کا سالن


اشیاء: کلیجی آدھا کلو گھی ایک پیالی پیاز چار عدد لہسن آدھی پوتھی دہی آدھی پیالی ٹماٹر دوعدد نمک حسب ذائقہ سرخ مرچ حسب ذائقہ ہلدی آدھا چمچہ پساہوا گرم مسالہ ایک چمچہ ترکیب: نمک اور لہسن کی دوتین جوے ڈال کر کلیجی کو ایک جوش دے کر اتار لیں ۔گھی کڑکڑائیں اور پیاز کے لچھے اور پسا ہوا لہسن اس میں ڈال کر بادامی کر لیں ۔ پھر پانی کا چھینٹا دے کرنمک مرچ دھنیا ادرک کی ہوائیاں ہلدی ڈال کرمسالا بھون لیں ۔دہی پھینٹ کر شامل کر لیں ۔دوبارہ بھون کر دہی کو مسالے کی رنگت دے لیں۔اب کلیجی ڈال کر ٹماٹر کے قتلے اور ایک پیالی پانی ڈال کر دھیمی آنچ پر پکائیں ۔پانی خشک ہونے پر کلیجی کو خوب بھون لیں۔ مسالا نرم رکھنے کے لئے پانی کا چھینٹا دیتے جائیں ۔ دو منٹ بالکل دھیمی آنچ پر رکھیں تاکہ گھی نکل جائے ۔ اب اتار کر گرم مسالہ چھڑک دیں۔
ترکیب کا مکمل متن پڑھنے کیلئے یہاں پر کلک کیجئے
اُردو پوائنٹ پکوان کا مرکزی صفحہ