اُردو پوائنٹ پکوان

گوشت درباری


اشیاء: گوشت آدھا کلو ادرک لہسن پیسٹ ایک کھانے کا چمچہ سرکہ ایک چائے کا چمچہ پیاز دو عدد(سلائسز کاٹ لیں) ٹماٹر کا پیسٹ دو کھانے کے چمچے تل(بھونی ہوئی) ایک کھانے کا چمچہ خشخاش (بھونی ہوئی) ایک کھانے کا چمچہ کالی مرچ 6۔5عدد گرم مصالحہ پاؤڈر ایک کھانے کا چمچہ رائی ایک چائے کا چمچہ تیل آدھا کپ ہلدی پاؤڈر حسب ضرورت نمک آدھا چائے کا چمچہ ثابت لال مرچ 8۔7عدد ترکیب: گوشت میں سرکہ اور ٹماٹر کا پیسٹ ملا کر رکھ دیں۔ تیل گرم کر یں۔ اس میں پیاز فرائی کر یں اس کے بعد ادرک ،لہسن اور گوشت ڈال کر فرائی کر یں۔ اس میں نمک ،ہلدی، گرم مصالحہ ،ثابت لال مرچ، رائی ڈال کر پانی ڈال دیں اور گوشت گلائیں ۔ اور کوئلے کا دھواں دیں۔ جب گوشت گل جائے تو اس میں تل اور پسی ہوئی خشخاش ڈال کر فرائی کر یں اور اتار لیں ۔ سرو کرتے وقت پیاز گول گول کاٹ کر اوپر رکھیں۔
ترکیب کا مکمل متن پڑھنے کیلئے یہاں پر کلک کیجئے
اُردو پوائنٹ پکوان کا مرکزی صفحہ