اُردو پوائنٹ پکوان

گلاوٹ والا گوشت


اشیاء: گوشت روکھا ایک کلو(ایک ٹکڑا) پپیتا پیسٹ چار چمچہ گرم مصالحہ ایک چمچہ لہسن ایک ٹیبل سپون ادرک ایک ٹی سپون سرکہ آدھی پیالی گھی حسب ضرورت نمک حسب ذائقہ سرخ مرچ حسب ذائقہ کالی مرچ آدھا چائے کا چمچہ پسی خشخاش دو ٹیبل سپون دہی پون پیالی ترکیب: گوشت دھو کر کانٹے سے گود لیں۔ سارا مصالحہ دہی میں ملا دیں۔ پپیتا /باقی مصالحہ اچھی طرح گوشت پر لگا کر دو گھنٹے کے لئے رکھ دیں۔ پریشر کو کر میں گوشت رکھ کے اتنا گھی ڈالیں کہ آدھا ڈوب جائے۔ دھیمی آنچ پر آدھا گھنٹہ پکائیں ۔ گل جائے اور ہلکا براؤن ہو جائے تو اتار لیں۔ اس کے سلائس کاٹ کر سادہ بھی کھا سکتے ہیں اور چٹنی سلاد کے ساتھ بھی ڈبل روٹی کے سلائس کے ساتھ /لمبائی میں کاٹ کر سادہ بھی مزیدار لگتا ہے۔
ترکیب کا مکمل متن پڑھنے کیلئے یہاں پر کلک کیجئے
اُردو پوائنٹ پکوان کا مرکزی صفحہ