اُردو پوائنٹ پکوان

بیف مشرومز


اشیاء: گوشت ایک کلو کھمبیاں آدھا کلو یخنی آدھ کپ پیاز ایک عدد گھی یا تیل دو چمچ نمک مرچ ایک، ایک چمچ سویا سوس ایک چمچ مکئی کاآٹا دو چمچ پساہوا لہسن ایک گٹھی ترکیب: گرم فرائی پین میں تیل ،نمک، مرچ، لہسن ڈال دیں ۔ جب تیل خوب گرم ہو جائے تو اس میں گائے کا گوشت ڈال کر خوب بھونیں۔ لگا تار ہلاتے رہیں حتیٰ کہ گوشت بھورے رنگ کا (براؤن) ہو جائے۔ اس وقت کھمبیاں اوریخنی اس میں ڈال دیں۔ فرائی پین کو ڈھک دیں۔ پانچ منٹ تک پکا ئیں اس کے بعد مکئی کا آٹا ، سویا سوس اور ایک کوار ٹر کپ پانی اس میں ملا دیں اور جب تک سویا سوس اور یخنی گاڑھی نہ ہو جائے لگاتار ہلاتے رہیں۔ گرم گرم پیش کر یں۔
ترکیب کا مکمل متن پڑھنے کیلئے یہاں پر کلک کیجئے
اُردو پوائنٹ پکوان کا مرکزی صفحہ