اُردو پوائنٹ پکوان

بکرے کا مغز


اشیاء: مغز دو عدد پیاز تین عدد گھی آدھی پیالی نمک حسب ذائقہ سرخ مرچ حسب ذائقہ ہلدی آدھا چمچہ گرم مسالہ آدھا چمچہ ادرک ایک انچ بھر ٹکڑا ہری مرچ تین عدد ہرا دھنیا حسب ضرورت ترکیب: مغز کونمک لگا کر دھو لیں اور اچھی طرح کھول کر صاف کریں ۔ کسی برتن میں ڈال کر الگ رکھ دیں ۔ اب فرائی پین میں گھی ڈال کر گرم کریں۔اور پیاز کتر کر براؤن کر لیں ۔ آدھے فرائی کیے ہوئے پیاز نکال لیں ۔باقی میں پانی کاچھینٹا دے کر نمک ،مرچ، ہلدی، کٹا ہوا ادرک ڈال کر دومنٹ تک بھون کر مغز اس مسالے میں ڈال دیں بھون کر بادامی کر لیں ۔ آدھی پیالی پانی ڈال کر پکائیں ۔ پانی خشک ہو جائے تو دوبارہ بھونیں ۔ گھی الگ ہو جائے تو تلی ہوئی پیا ز لو پر چھڑک کر اتار لیں ۔ہرا دھنیا اور سبز مرچ کے تراشے بیج الگ کر کے ڈال دیں ۔
ترکیب کا مکمل متن پڑھنے کیلئے یہاں پر کلک کیجئے
اُردو پوائنٹ پکوان کا مرکزی صفحہ