اُردو پوائنٹ پکوان

ادرک گوشت


اجزاء: گوشت 500گرام(چھوٹے ٹکڑے بغیر ہڈی کا) تیل دو چائے کے چمچے سویا سوس ایک چائے کا چمچہ ادرک، لہسن پسا ہوا ایک چائے کا چمچہ سرکہ دو کھانے کے چمچے نمک ایک چائے کا چمچہ ٹماٹر کلو تیل دو کھانے کے چمچے ہری مرچ 10عدد سبز پیاز چھ عدد ترکیب: ایک دیگچی میں تیل گرم کر یں اور گوشت کے ٹکڑوں کو ہلکا سا تل لیں۔ ایک اور دیگچی میں دو چمچے تیل گرم کریں جس میں ہری پیاز، نمک، لال مرچ، ہری مرچ، ٹماٹر ادرک ، لہسن، سویا سوس اور سرکہ ڈال کر ہلکا تلیں اور ڈھک کر ٹماٹر گلنے تک پکائیں۔ جب مصالحہ تیار ہو جائے تو اس میں تلا ہوا گوشت ڈال کر اچھی طرح ملا لیں اور ڈھک دیں گوشت گلنے تک پکائیں جب پک جائے تو ایک چٹکی چینی ڈال کر بھون لیں اور چولہے سے اتار لیں اور آخر میں باریک کٹی ہوئی ادرک سے سجائیں۔
ترکیب کا مکمل متن پڑھنے کیلئے یہاں پر کلک کیجئے
اُردو پوائنٹ پکوان کا مرکزی صفحہ