اُردو پوائنٹ پکوان

ٹوائس کڈ میٹ


اجزا: گوشت 250گرام سوئی ساس 10 ملی لیٹر ایم ایس جی 15 گرام چلی بین پیسٹ 30 گرام گوکنگ آئل 40ملی لیٹر چینی 10گرام سرکہ 10ملی لیٹر ادرک 1ٹکڑا پانی میں کچلا ہوا ہرا پیاز 75 گرام ترکیب: گوشت کو پانی میں چھ سات منٹ ابال لیں ۔ اسے نکال کر پانی نچوڑ دیں۔ اور بڑے سائز کے سلائسوں میں کاٹیں پیاز کا سفید حصہ گول گول کاٹ لیں۔ پھر فرائی پین کو تیز آگ پر رکھیں اور تیل ڈال کرا تنا گرم کریں کہ بلبلے اٹھنے لگیں۔ اب اس میں گوشت کے سلائس شامل کر دیں۔ اتنا سٹر فرائی کریں کہ ہلکے براؤن ہو جائیں۔ گوشت کو پانی سے نکال لیں۔فرائی پین میں تھوڑا سا آئل رہنے دیں۔ اس میں چلی بین پیسٹ ملا دیں اور آہستہ آہستہ ہلائیں۔ سوئی ساس، سرکہ، کھانڈ، نمک اور ادرک ڈال دیں۔ پھر گوشت ڈال کر سٹر فرائی کریں۔ اس میں پیاز ڈال کر سٹر کریں یہاں تک کہ ساس گاڑھی ہو جائے پھر پلیٹ میں ڈال کر پیش کریں۔
ترکیب کا مکمل متن پڑھنے کیلئے یہاں پر کلک کیجئے
اُردو پوائنٹ پکوان کا مرکزی صفحہ