اُردو پوائنٹ پکوان

کھاؤ سوئی


اجزاء: پیاز ایک عدد(بڑا) نوڈلز ایک کپ آٹا دو کھانے کے چمچ انڈہ ایک عدد چکن آٹھ پیس ناریل پانی دو کپ نمک چائے کا چمچ لیموں کا رس ایک چائے کا چمچ کارن فلیک چند عدد ترکیب: پیاز کاٹ لیں۔ آٹے کو اتنا گرم کر یں کہ وہ ہلکے بھورے رنگ کا ہو جائے۔ انڈہ اُبال لیں۔ چکن کو دو کپ پانی ڈال کر پریشر ککر میں پکائیں ۔ پھر ہڈیاں الگ کر کے گوشت کو چھوٹا چھوٹا کاٹ لیں۔ سٹاک الگ محفوظ رکھ لیں۔ آٹے میں ناریل پانی ملائیں اور پھر اس آمیزہ میں چکن اور سٹاک شامل کر لیں۔ اس کے بعد نوڈلز، نمک اور کالی مرچ شامل کر یں اور پانچ سے سات منٹ تک بوائل کر یں۔ نوڈلز اچھی طرح پک جانے چاہئیں ۔ اس ڈش کو الگ الگ باؤلز میں اُبلے ہوئے انڈے سے گارنش کر کے پیش کریں۔ آخر میں اُوپر لیموں کا رس اور کارن فلیک بھی ڈال دیں۔ یہ برما کی مشہور ڈش ہے۔ اور شگر کے مریضوں کو سوٹ کر تی ہے۔
ترکیب کا مکمل متن پڑھنے کیلئے یہاں پر کلک کیجئے
اُردو پوائنٹ پکوان کا مرکزی صفحہ