اُردو پوائنٹ پکوان

آئس کریم کیک رول


میدہ، نمک اور بیکنگ پاؤڈر کو چھلنی میں چھان لیں
انڈے اچھی طرح پھینٹ لیں اور چینی شامل کر لیں
مرکب کو جھاگ جھاگ ہونے تک پھینٹ لیں
میدہ اور ونیلا ایسنس شامل کر یں
ایک ٹرے کو مکھن یا تیل سے ہلکا سا چکنا کر یں اور مرکب ڈال کر ایک سو اسی ڈگری سینٹی گریڈ پر پندرہ سے بیس منٹ بیک کر لیں
کیک تیار ہو جائے تو ایک ایسے کپڑے پر الٹ دیں جس پر ہلکی سی آئنسگ شوگر چھڑکی ہوئی ہو
کیک ٹھنڈا ہو جائے تو ہموار کر یں اور گاڑھی کریم کی ایک تہہ پھیلائیں
دوبارہ رول کر لیں۔ پیش کرنے کے وقت تک اس کو کپڑے یا پلاسٹک شیٹ سے ڈھانپ کر رکھیں
پیش کرتے وقت سلائسز میں کاٹ لیں اور چاکلیٹ سوس یا پھینٹی ہوئی کریم کے ساتھ پیش کر یں

ترکیب کا مکمل متن پڑھنے کیلئے یہاں پر کلک کیجئے
اُردو پوائنٹ پکوان کا مرکزی صفحہ