اُردو پوائنٹ پکوان

ڈریگن چکن


میرینیشن کے لیے: ایک پیالے میں چکن لے کر اس میں کارن فلور، انڈے کی سفیدی، سویا ساس، کالی مرچ اور نمک ڈال کر اچھی طرح مکس کرلیں، اور 30 منٹ کے لیے رکھ دیں۔
فرائی پین میں تیل گرم کریں اور میری نیٹ کی ہوئی چکن ڈال کر ہلکا سنہری ہونے تک فرائی کرلیں۔
سوس کے لیے: کڑاہی میں تیل گرم کریں، سرخ مرچ پاؤڈر، لہسن اور ادرک ڈال کر سنہری ہونے دیں، ٹوماٹو کیچپ، یخنی، ٹماٹر پیسٹ، ریڈ چلی ساس، نمک اور سویا ساس ڈالیں اور گاڑھا ہونے تک پکائیں۔
بعد میں اس میں شہد، چکن اور ہری پیاز ڈال کر مکس کریں اور اوپر سے تِل ڈال کر گھر والوں کو پیش کریں۔

ترکیب کا مکمل متن پڑھنے کیلئے یہاں پر کلک کیجئے
اُردو پوائنٹ پکوان کا مرکزی صفحہ