اُردو پوائنٹ پکوان

عیدالفطر اسپیشل - عید شیر خورما


ایک دیگچی میں دودھ گرم کریں۔ اس میں چاول میش کر کے ڈالیں اور پکائیں۔
ایک پین میں تھوڑا سا گھی گرم کریں۔ اس میں سویاں ڈال کر بھون لیں۔
سویاں بھی دودھ والے مکسچر میں ڈال کر پکائیں۔جب جوش آجائے تو آنچ کم کردیں۔
دودھ کے گاڑھا ہونے تک پکائیں۔
اس کے بعد شکر اور کھویا قلاقند چورا کر کے ڈالیں ۔
کچھ دیر پکانے کے بعد آدھا پاوٴ بادام، پستہ ڈال دیں
گھی گرم کریں الائچی ڈاک کر فرائی کریں۔
فرائی کرنے کے بعد سویوں میں ڈال دیں۔
آخر میں کیوڑہ ڈال کر چولہے سے اتار لیں۔
سرونگ باوٴل میں نکال کر ٹھنڈا کرلیں۔
چھوہاروں کو پانی یا دودھ میں اتنا پکائیں کہ چھوہارے گل جائیں۔
چھوہاروں کے بیج نکال دیں۔
شیر خورما پر چھوہاروں کی گارنشنگ کر کے سرو کریں۔
مزیدار شیر خورماتیار ہے۔

ترکیب کا مکمل متن پڑھنے کیلئے یہاں پر کلک کیجئے
اُردو پوائنٹ پکوان کا مرکزی صفحہ