اُردو پوائنٹ پکوان

شیر خرما


اشیاء: دودھ 2لیٹر بادام گری 50گرام پستہ 50گرام ناریل 100گرام کشمش 50گرام چھوہارے 100گرام چینی 250گرام گھی 50ملی لیٹر الائچی خورد چار عدد لونگ دو عدد ترکیب: بادام اور پستہ کا چھلکا اتار کر باریک کتر لیجئے۔ ایک دیگچی میں گھی ڈال کر چولہے پر چڑھا دیجئے اور اس میں الائچی خورد اور لونگ لال کر لیجئے۔ پھر اس میں اُبلا ہوا دودھ اور چینی اور سب میوے اور چھوہارے شامل کر کے ہلکی آنچ پر پکائیے۔ جب دودھ پک پک کر تقریباًآدھا رہ جائے تو اتار لیجئے اور حسب پسند گرم یا ٹھنڈا کر کے شوق فرمائیے۔
ترکیب کا مکمل متن پڑھنے کیلئے یہاں پر کلک کیجئے
اُردو پوائنٹ پکوان کا مرکزی صفحہ