اُردو پوائنٹ پکوان

شیر خرما


اشیاء: سویاں 250گرام دودھ 2لیٹر چینی 250گرام گھی 150ملی لیٹر بادام گری 50گرام پستہ 15گرام چھوہارے 15گرام کیوڑہ کھانے والے دو چمچے الائچی سبز 8دانے ترکیب: ایک دیگچی میں گھی ڈال کر چولہے پر چڑھا دیجئے اور سبز الائچی کے دانے نکال کر اس میں ڈال دیجئے۔ گھی کڑ کڑانے لگے اور خوشبو آنے لگے تو سویاں ڈال دیجئے اور بھون کر سرخ کر لیجئے۔ ایک دوسری دیگچی میں دودھ اور چھوہارے ثابت ہی ڈال کر چولہے پر چڑھا دیجئے اور ہلکی آنچ پر پکنے دیجئے۔ دودھ پک پک کر تین چوتھائی رہ جائے تو اتار لیجئے اور اسے سویوں والی دیگچی میں الٹ کر چمچے سے اچھی طرح ملا کر ہلکی آگ پر پکنے دیجئے۔ دو منٹ بعد بادام کی گریاں اور پستہ باریک کتر کر ڈال دیجئے۔ ساتھ ہی چینی بھی شامل کر دیجئے اور تھوڑی دیر پکانے کے بعد کیوڑہ ڈال کر اتار لیجئے۔ لذیذ سیر خرما تیار ہے۔
ترکیب کا مکمل متن پڑھنے کیلئے یہاں پر کلک کیجئے
اُردو پوائنٹ پکوان کا مرکزی صفحہ