اُردو پوائنٹ پکوان

عید شیر خرمہ


اشیاء: سویا ایک پاؤ چھوارے 8عدد الائچی چھ عدد دودھ دو کلو چینی ایک پاؤ بادام 20عدد ترکیب: دودھ کو تیز آنچ پر پکائیں جب تقریباً دودھ آدھا رہ جائے تو اس میں سویا ں ڈال دیں۔ جب سویا ں گل جائیں تو بادام کی گریاں کتر کر ڈال دیں۔ چھوارے کے 4,4ٹکڑے کر کے ڈال دیں۔ 10 منٹ پکا کر سبز الائچی بھی ڈال دیں۔ جب دودھ کھیر کی طرح گاڑھا ہو جائے تو اتار لیں۔ شیر عید تیار ہے ٹھنڈا کر کے مہمانوں کے سامنے پیش کر یں۔
ترکیب کا مکمل متن پڑھنے کیلئے یہاں پر کلک کیجئے
اُردو پوائنٹ پکوان کا مرکزی صفحہ