اُردو پوائنٹ پکوان

شکر قندی کی کھیر


اشیاء: دودھ ایک لیٹر شکر قندی سرخ 350گرام چینی 250گرام بادام کی گری 12عدد پستہ چھ دانے کیوڑا کھانے والے دو چمچے چاندی کے ورق حسب پسند ترکیب: شکر قندی کو پانی سے اچھی طرح دھو کر صاف کر لیجئے۔ ایک دیگچی میں اتنا پانی ڈالیے کہ اس میں شکر قندی ڈوب جائے۔ اس دیگچی کو چولہے پر چڑھا کر ہلکی آگ پر پکنے دیجئے۔ شکر قندی تین چوتھائی پک جائے تو اتار لیجئے اور اس کا چھلکا اتار کر اس کے گول گول قتلے تراش کررکھ لیجئے۔ ایک دیگچی میں دودھ ڈال کر چولہے پر چڑھا دیجئے اور ہلکی آگ پر پکنے دیجئے۔ دودھ پک کر آدھا رہ جائے تو اس میں چینی اور شکر قندی کے قتلے ڈال دیجئے اورہلکی آنچ پر پکنے دیجئے۔ شکر قندی خوب گل جائے اور دودھ بھی تھوڑا سارہ جائے تو بادام کی گریاں چھیل کر ڈال دیجئے اور تھوڑی دیر بعد کیوڑا ڈال کر اتار لیجئے۔ حسب پسند برتنوں میں ڈال کر جما لیجئے۔ جب ٹھنڈی ہو کر جم جائے تو اوپر چاندی کے ورق لگا دیجئے اور پستہ باریک کتر کر چھڑک دیجئے۔ شکر قندی کی مزے دار کھیر تیار ہے۔
ترکیب کا مکمل متن پڑھنے کیلئے یہاں پر کلک کیجئے
اُردو پوائنٹ پکوان کا مرکزی صفحہ