اُردو پوائنٹ پکوان

ساگودانہ کی کھیر


اشیاء: ساگودانہ کھانے والے دو چمچے دودھ لیٹر بادام کی گری چھ عدد کیوڑا چائے کا آدھا چمچہ چینی حسب پسند ترکیب: ساگودانہ کو چن کر اچھی طرح صاف کر لیجئے۔ ایک دیگچی میں دودھ ڈال کر چولہے پر چڑھا دیجئے۔ دودھ ابلنے لگے تو اس میں سا گودانہ ڈال دیجئے۔ جب ساگودانہ مل کر پھول جائے تو اس میں حسب پسند چینی اور بادام کی گریاں ڈال دیجئے اور پکنے دیجئے۔ جب پک کر کھیر کی طرح گاڑھا ہو جائے تو کیوڑا ڈال کر اتار لیجئے۔ ساگودانہ کی لذیذ کھیر تیار ہے۔
ترکیب کا مکمل متن پڑھنے کیلئے یہاں پر کلک کیجئے
اُردو پوائنٹ پکوان کا مرکزی صفحہ