اُردو پوائنٹ پکوان

پستے کی کھیر


اشیاء: پستہ 100گرام دودھ دو لیٹر چینی 250گرام الائچی خورد 5گرام کیوڑا حسب پسند چاندی کے ورق حسب ضرورت ترکیب: دودھ کو ایک دیگچی یا کڑاہی میں ڈال کر چولہے پر چڑھا دیجئے اور تیز آنچ پر پکائیے۔ جب پک کر تقریباً نصف رہ جائے تو اس میں پستہ باریک کتر کر ڈال دیجئے۔ الائچی کے دانے نکال کر شامل کر دیجئے اور چینی اور کیوڑا ڈال کر مزید پکائیے۔ جب یہ مرکب کھیر کی طرح گاڑھا ہوجائے تو اتار کر پلیٹوں میں نکال لیجئے اوپر چاندی کے ورق لگا دیجئے۔ پستے کی لذیذ کھیر تیار ہے۔
ترکیب کا مکمل متن پڑھنے کیلئے یہاں پر کلک کیجئے
اُردو پوائنٹ پکوان کا مرکزی صفحہ