اُردو پوائنٹ پکوان

پھلوں کی کھیر


اشیاء: ناشپاتی 250گرام سیب 250گرام شکر قندی 250گرام کیلے چار عدد دودھ دو لیٹر چینی کلو چینی حسب پسند ترکیب: سیب اور ناشپاتی کو چھیل کر ٹکڑے کاٹ لیجئے۔ کیلے چھیل کر ان کے گول گول قتلے کر لیجئے۔ شکر قندی کو ابال کر چھلکا اتار کر قتلے کاٹ لیجئے اور ان سب چیزوں کو دودھ میں اچھی طرح ملا لیجئے اور ایک دیگچی میں ڈال کر چولہے پر چڑھا دیجئے۔ ہلکی آگ پر پکنے دیجئے۔ جب سارے پھل گل کر حلوہ ہو جائیں تو ان کو اچھی طرح گھوٹ لیجئے۔ کھیر گاڑھی ہونے لگے تو چینی ڈال دیجئے اور چمچہ برابر چلاتے رہیے ورنہ کھیر نیچے لگ جائے گی۔ جب کھیر گاڑھی ہو جائے تو نیچے اتار کر حسب پسند برتن میں ڈال کر جما لیجئے۔ ٹھنڈی ہو کر جم جائے تو اوپر چاندی کے ورق لگا دیجئے۔ حسب پسند اس پر بادام اور پستہ بھی کتر کر چھڑک سکتے ہیں۔
ترکیب کا مکمل متن پڑھنے کیلئے یہاں پر کلک کیجئے
اُردو پوائنٹ پکوان کا مرکزی صفحہ