اُردو پوائنٹ پکوان

کیلے کا حلوہ


اشیاء: کیلے ایک کلو چینی دو کلو کھویا 250گرام بالائی 250گرام بادام کی گری 250گرام گھی 500ملی لیٹر زعفران پسی ہوئی ایک چٹکی کیوڑا ایک چمچہ پستہ 40گرام ناریل 25گرام سبز الائچی چھ عدد ترکیب: کیلے چھیل لیجئے اور گودے کو کانٹے سے کچل لیجئے۔ بادام پانی میں بھگو دیجئے۔ چھلکا ملائم ہو جائے تو اتار لیجئے اور باریک پیس لیجئے۔ بالائی پھینٹ لیجئے اور کھویا چور چور کر کے بالائی میں ملا دیجئے۔ پھر دونوں کو پھینٹ لیجئے۔ پستہ صاف کر کے باریک کاٹ لیجئے ناریل دھو کر کھرچ لیجئے۔ پھر کدوکش کر لیجئے۔ ایک کھلے منہ کی دیگچی میں گھی اچھی طرح گرم کیجئے۔ اس میں سبز الائچی ڈال کر بھون لیجئے۔ پھر کچلا ہوا اکیلے کا گودا اس گھی میں ڈال کر بادامی رنگ میں بھون لیں۔ خوشبو آنے لگے تو بالائی اور کھویا ، پسی ہوئی زعفران پسے ہوئے بادام اور چینی ڈال دیجئے۔ ہلکی آنچ پر آہستہ آہستہ پکنے دیجئے۔ چمچہ چلاتے رہیے۔ جب چینی کا شیرہ پک کر کیلے میں جذب ہو جائے۔ پانی خشک ہو جائے حلوہ گھی چھوڑ دے تو پستہ اور پسا ہوا ناریل ڈال دیجئے۔ بھننے کی خوشبو آنے لگے تو کیوڑا ڈال کر اتار لیجئے اور چند منٹ کے لئے ڈھکا رہنے دیجئے۔ پھر پلیٹوں میں نکال کر اوپر چاندی کے ورق لگا دیجئے۔
ترکیب کا مکمل متن پڑھنے کیلئے یہاں پر کلک کیجئے
اُردو پوائنٹ پکوان کا مرکزی صفحہ