اُردو پوائنٹ پکوان

اٹا لین سٹائل فروزن یوگرٹ


اشیاء: چینی 4/3کپ انڈوں کی سفیدی دو عدد پانی کپ کریم آف ٹارٹار 8/1 ٹی سپون سادہ دہی (پین یوگرٹ) دو کپ چاکلیٹ سیرپ یا فروٹ ٹوپنگ حسب ضرورت ونیالا یکسٹریکٹ دو ٹی سپون ترکیب: چھوٹے سوس پین میں چینی اور پانی ملائیں۔ ہلاتے جائیں یہاں تک کہ آمیزہ ابلنے لگے ۔ چینی گھل جائے۔ اس سیرپ کو بغیر ہلائے جوش دیں حتیٰ کہ درجہ حرارت 238فارن ہائیٹ تک پہنچ جائے۔ جب شیرے کی گولی سی بننے لگے تو اتار کر ایک طرف رکھ دیں۔ درمیانہ سائز کے برتن میں انڈوں کی سفیدی اور کریم آف ٹارٹار برقی مکسر سے پھینٹیں حتیٰ کہ چوٹی کی طرح ابھر آئے تو اس پر پانی کی دھار ڈالیں۔ پھینٹنا جاری رکھیں حتی کہ مواد گاڑھا ہو جائے۔ ایک طرف رکھ دیں۔ ایک بڑے پیالے میں یوگرٹ کو پھینٹیں۔ یہاں تک کہ نرم ہو جائے۔ ونیلا ڈال دیں۔ آہستہ آہستہ اس میں انڈوں کی سفیدی کا آمیزہ ملائیں۔ 9*5 کے لوف پین یا غیر منقسم آئس ٹریز میں ڈال دیں۔ کپڑے یا پلاسٹک سے ڈھانپ دیں۔ فریزر میں رکھ دیں۔ تین سے چار گھنٹے جمنے دیں۔ چاکلیٹ سیرپ یا فروٹ ٹوپنگ کے ساتھ پیش کر یں۔
ترکیب کا مکمل متن پڑھنے کیلئے یہاں پر کلک کیجئے
اُردو پوائنٹ پکوان کا مرکزی صفحہ