اُردو پوائنٹ پکوان

ڈبل روٹی کی کھیر


اشیاء: ایک لیٹر ڈبل روٹی کے خشک توس چار عدد انڈے تین عدد چینی حسب پسند کیوڑا چند قطرے ترکیب: ڈبل روٹی کے توس ہلکی آنچ پر سینک کر سرخ کر لیجئے۔ پھر ہاتھوں سے مسل کر ان کا چورا کر لیجئے۔ ایک دیگچی میں دودھ ڈال کر چولہے پر چڑھا دیجئے۔ جب ابال آجائے تو چورا اس میں ڈال دیجئے اور تیز آنچ پر پکائیے کفیگر برابر چلائیے تاکہ مرکب تہہ میں نہ لگنے پائے۔ پھر انڈوں کی زردی میں چینی ڈال کر خوب اچھی طرح پھینٹئے اور دیگچی میں ڈال دیجئے۔ سارا مرکب پک کر گاڑھا اور یک جان ہوجائے تو کیوڑا چھڑک کر چولہے سے اتار لیجئے۔ ڈبل روٹی کی مزے دار کھیر تیار ہے۔
ترکیب کا مکمل متن پڑھنے کیلئے یہاں پر کلک کیجئے
اُردو پوائنٹ پکوان کا مرکزی صفحہ