اُردو پوائنٹ پکوان

انڈے کا حلوہ


اشیاء: انڈے بیس عدد کھویا آدھا کلو زعفران تین چھٹانک کھوپرا ایک پاؤ بادام کی گری ایک چھٹانک کیوڑہ ایک چھٹانک کشمش آدھا پاؤ پستہ ایک چھٹانک گھی ایک کلو چھوہارے آدھا پاؤ شکر تین پاؤ ترکیب: پہلے انڈوں کو توڑ کر سفیدی الگ کر لیں اور زردی کو کسی صاف برتن میں کپڑے سے چھان لیں۔ پھر اسے اسی برتن میں پھینٹ لیں۔ اسی طرح تین پاؤ گھی کو بھی پھینٹ لیں۔ جب گھی خوب پھول جائے، تو باقی کے پاؤ بھر گھی میں تمام میوہ جات کو پیس کر کھوئے میں ملا کر بھون لیں۔ پھر پھینٹے ہوئے انڈوں اور گھی کو ملا کر ہلکی آنچ پر رکھ کر کسی چمچے سے چلاتی رہیں۔ جب خوشبو دینے لگے تو زعفران کو جوکہ پہلے سے ہی کیوڑہ میں پیس کر رکھ لیا گیا ہے اس مادے میں ملا دیں۔ پھر تھوڑی دیر کے بعد کھویا اور شکر ملاکر بھونیں جب گھی چھوٹنے لگے تو سمجھ لیں کہ حلوہ تیار ہو گیا۔ اب بادام پستہ کی ہوائیاں چھڑک دیں۔
ترکیب کا مکمل متن پڑھنے کیلئے یہاں پر کلک کیجئے
اُردو پوائنٹ پکوان کا مرکزی صفحہ