اُردو پوائنٹ پکوان

دلیہ پودینے کے ساتھ


اشیاء: دلیہ 225گرام گرم چکن سٹاک 2کپ لیموں کا رس 1کھانے کا چمچ ٹماٹر 2عدد کترے ہوئے پودینہ 2کھانے کے چمچ کتراہوا تیل حسب ضرورت نمک اور سیاہ مرچ حسب ذائقہ ترکیب: 1۔دلیے کو پیالے میں رکھیں اور اوپر سے گرم گرم چکن سٹاک ڈالیں ۔ پیالے کو ڈھل کر 30منٹ کے لئے رکھ دیں یہاں تک کہ سٹاک دلیے میں جذب ہو جائے۔ 2۔اب اس میں ٹماٹر لیموں کا رس پودینہ اور حسب ذائقہ نمک اور سیاہ مرچ چھڑ ک کر مکس کر لیں ۔ 3۔4چھوٹے بیکنگ کپ لیں اور ہر ایک میں برش کی مدد سے تیل لگائیں چمچ سے دلیے کو کپوں میں بھر دیں ۔ 4۔کئی گھنٹوں تک ریفریجریٹر میں فریز کر یں پھر نکال کر پیش کریں ۔اگر گرم کھانا جائیں تو کپ فریج کی بجائے اوون میں 10منٹ کے لئے رکھ دیں اور بیک شدہ دلیے کے ساتھ پیش کریں ۔ غذائیت: توانائی 95کیلوریز چکنائی 0.53گرام جاذب چکنائی 0.07گرام کولیسٹرول 0 فائبر 0.29گرام
ترکیب کا مکمل متن پڑھنے کیلئے یہاں پر کلک کیجئے
اُردو پوائنٹ پکوان کا مرکزی صفحہ